عمران خان 4حلقوں سے الیکشن لڑیں گےفضل الرحمن 3پر امیدوار

نواز شریف، پرویز الٰہی، چوہدری نثار 2،2حلقوں سے انتخاب کیلیے بے قرار۔

جمشید دستی 2حلقوں سے واحد آزاد امیدوار، قاضی حسین کا بیٹا بھی تیار. فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے کئی رہنما ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔


ان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سب سے آگے ہیں اور وہ 4 حلقوں سے امیدوار ہیں ۔ جمشید دستی 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے والے واحد آزاد امیدوار ہیں۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان این اے 1 پشاور ، این اے 55 راولپنڈی ، این اے 71 میانوالی اور این اے 126 لاہور سے انتخابات لڑرہے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں این اے 27 لکی مروت ، این اے 25 ٹانک اور این اے 24 ڈیرہ اسماعیل خان میں قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف 2 حلقوں این اے 68 سرگودھا اور این اے 120 لاہور سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے چوہدری نثار علی خان حلقہ این اے 52 اور این اے 53 راولپنڈی سے، مسلم لیگ ق کے پرویز الٰہی این اے 61 چکوال اور این اے 105 گجرات سے۔ ایم کیو ایم کے نبیل گبول این اے 246 اور این اے 248 کراچی سے، پیپلز پارٹی کی فردوس عاشق اعوان این اے 110 اور این اے 111 سیالکوٹ، مرحوم قاضی حسین احمد کے بیٹے آصف لقمان قاضی این اے 5 نوشہرہ اور پی کے 14 نوشہرہ جبکہ اے این پی کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی حلقہ این اے 9 مردان اور پی کے 23 مردان سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ آزاد امید واروں میں جمشید دستی 2 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے واحد امیدوار ہیں وہ این اے 177 اور این اے 178 مظفر گڑھ سے قسمت آزما رہے ہیں۔
Load Next Story