300 سے زائد پاکستانی مسافر چین کے کینٹن ایئرپورٹ پر محصور
لاہور آنیوالی پرواز 3روز بعد بھی اڑان نہ بھرسکی، سی اے اے نے تکنیکی سہولت بندکردی
ملکی نجی ایئرلائن شاہین ایئرکے ذریعے وطن واپس آنیوالے 300سے زائد مسافر چین کے کینٹن ایئرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق شاہین ایئر کی چین سے لاہور آنے والی پرواز 3 روز بعد بھی اڑان نہ بھرسکی ،جس کی وجہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے شاہین ایئر کی سعودی عرب کے علاوہ دیگر تمام ملکوں کیلیے بین الاقوامی پروازوں پر بورڈنگ برجز،نیوی گیشن،جہاز کی ٹیک آف لینڈنگ اور پارکنگ سمیت تمام ترخدمات کی بندش ہیں۔
ذرائع کے مطابق چین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کینٹن سے شاہین کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنیوالے مسافر ہوٹلوں اورایئرپورٹ کے لائونج میں رات گزار رہے ہیں،محصور مسافروں نے آرمی چیف ،چیف جسٹس اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ ان کی وطن واپسی کو ممکن بنایا جائے۔
ترجمان شاہین ایئرکے مطابق 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کی چین سے لاہور پرواز کو اڑنے کی اجازت نہیں دی ،پاکستانی مسافر تاحال چین کے ہوٹل میں محصور ہیں اور اْن کے ویزا کی میعاد ختم ہورہی ہے جن سے انھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سول ایوی ایشن اس مسئلے پر کسی قسم موقف اختیار کرنے سے قاصر ہے ،ہفتے کو سندھ ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن کو شاہین ایئرکی بیرون ملک پروازوں کو روکنے اور عدالت کے احکام پرعمل نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔