لیڈرکرپٹ ہو تو کارکن ایماندرا نہیں ہو سکتاعمران خان
شیخ رشید سے ملاقات منسوخ، مولانا فصل الرحمن کو قریب لانے کی کوششیں بے نتیجہ
KARACHI:
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میںکرپشن کی وجہ سے ٹیکس کا نظام خراب ہوچکا ہے، ملکی مسائل کی بڑی وجہ کرپشن ہے، بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہورہی جس سے ملک تباہی کی طرف جارہاہے، لیڈر کرپٹ ہو تو کارکن ایماندرا نہیں ہو سکتا، اسمبلی میں بیٹھی پارٹیوں سے اتحاد نہیں ہوگا، پاکستان کو امریکا کی جنگ سے نکلنا ہوگا۔
اتوار کوایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی وجہ سے ٹیکس کا نظام خراب ہو چکا ہے ، بڑے اور پیسے والے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے ۔ ملکی مسائل کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے، کرپشن کے خاتمہ کیلیے گورننس اور ٹیکس کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا۔ عمران خان نے کہاکہ اسپتالوں میں مریضوں کا علاج نہیں ہو رہا بلکہ وہاں جعلی ادویات فروخت ہو رہی ہیں اور اس میں سیاستدان ملوث ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل پر ڈاکا ڈالا گیا پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی جس سے ملک تباہی کی طرف جا رہاہے۔
انھوں نے کہاکہ شوکت خانم اسپتال میں حکومتی امداد کے بغیر مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ا توار کو ہونیوالی ملاقات منسوخ ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے شیخ رشید کو کسی بھی سیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کی یقین دہانی سے انکار کر دیا ہے۔ ادھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قریب لانے کی کوششیں بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں ' مولانا فضل الرحمن نے عمران خان سے کسی بھی طرح کی بات چیت سے صاف انکار کر دیا۔