خودکش حملہ آوروں کے لاڑکانہ میں داخل ہونے کا انکشاف

ٹی ٹی پی کے 5 سے زائد خودکش حملہ آور کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں،پولیس ذرائع

ٹی ٹی پی کے 5 سے زائد خودکش حملہ آور کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں،پولیس ذرائع فوٹو: فائل

5 سے زائد خودکش حملہ آور کے لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کی حدود میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، آج بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم امیدواروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے، ضلع بھر کی پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 5 سے زائد خودکش حملہ آور کی اضلاع میں موجود ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جواہم سیاسی جماعتوں کے اہم سیاسی امیدواروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں، جمعے کو ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد عمر فاروق، ایس ایس پی لاڑکانہ پیر محمد شاہ اور پاک فوج کے کرنل محمد رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں لاڑکانہ میں دہشت گردی کے متوقع حملے کی تصدیق کی تاہم انھوں نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا بھی دعویٰ کیا۔




ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج دہشت گردی کے سنگین خطرات موجود ہیں، ضلع کی 523 پولنگ اسٹیشن میں سے 90 حساس، 65 انتہائی حساس جبکہ 30 سپر سینسیٹو ہیں جہاں سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں تاہم لاڑکانہ، رتوڈیرو، باقرانی اور ڈوکری کی 30 سپر سینسیٹو پولنگ اسٹیشن جن میں گڑھی خدا بخش، میرپور بھٹو، رتوڈیرو، بیدی لاشاری، ہٹڑی غلام شاہ، علی آباد، عاقل آگانی، اللہ وسایو بھٹو، عزت جی وانڈہ، نوڈیرو سمیت دیگر کا کنٹرول پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔
Load Next Story