الیکشن ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 پر سختی سے عمل کرایا جائے آئی جی

الیکشن کیلیے پولیس تعیناتی رپورٹ امجد سلیمی کو پیش،سندھ بھرمیں100599پولیس افسران اورجوان سیکیورٹی فرائض پرمامور

25 جولائی کوپولنگ کے دن10657افسران اورجوان موبائل گشت،7104افسر اور جوان موٹر سائیکل گشت پر تعینات ہونگے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے الیکشن 2018 کے سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ پولیس تعیناتی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں کہ الیکشن کے لیے سندھ بھر میں100599 پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض پر مامور ہیں الیکشن ضابطہ اخلاق پراس کی روح کے عین مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، اسلحہ کی نمائش ساتھ لے کر چلنے اور پولنگ اسٹیشنوں کے اطراف میں عوامی اجتماعات پر عاید دفعہ 144 پر بھی عملدرآمد کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی 23463 ، حیدرآباد 16483، میرپورخاص6475، شہید بینظیر آباد9652،سکھر9919،اورلاڑکانہ میں 10541 جبکہ مجموعی طور پر تمام پولنگ اسٹیشنوں پر 76533 پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض پرمامور ہوں گے۔


رپورٹ کے مطابق الیکشن کے دن 10657افسران اور جوان موبائل گشت کے فرائض پر تعینات کیے گئے ہیں جن میں کراچی کے2933، حیدرآباد2579، میرپورخاص1023،شہید بینظیرآباد1353،سکھر 1236اور لاڑکانہ کے1533 افسران اور جوان شامل ہیں اسی طرح موٹرسائیکل گشت کے سلسلے میں مجموعی طور پر تعینات 7104 افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے کراچی میں 1955 حیدرآباد 1719 میرپورخاص682 شہیدبینظیرآباد902 سکھر824 اور لاڑکانہ کے 1022 افسران وجوان شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر سندھ بھر میں3900 افسران اور جوان ریزرو/ تیار حالت میں الرٹ اور مستعد رکھے گئے ہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں میں مجموعی طور پر2405 افسران اور جوانوں کو ذمے داریاں متعلقہ پولیس رینج کی سطح پر تفویض کی گئی ہیں، پرامن شفاف اور غیرجانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مجموعی طور پر تعینات 100599افسران اورجوانوں میں کراچی کے 29608 افسران اور جوان شامل ہیں۔
Load Next Story