میر علی فوجی گاڑی کے قریب بم دھماکا 3اہلکار شہید

بنوںمیںفورسز پربم حملہ،2اہلکارزخمی،پشاورسے 2بوری بندلاشیںبرآمد،باجوڑمیںمسجد پرفائرنگ،تبلیغی جماعت کارکن جاں بحق


بنوںمیںفورسز پربم حملہ،2اہلکارزخمی،پشاورسے 2بوری بندلاشیںبرآمد،باجوڑمیںمسجد پرفائرنگ،تبلیغی جماعت کارکن جاں بحق۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میںفوجی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکارشہیداور3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بارودی سرنگ فوجی گاڑی کے قریب پھٹی جس سے گاڑی تباہ ہوگئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر اپراورکزئی کے شورش زدہ اور طالبان کے زیر قبضہ علاقہ ماموزئی میں لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 10 شدت پسند ہلاک اور4زخمی ہوگئے جبکہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے، کارروائی اتوار کی دوپہر کو برمیلا اور نندر میلہ کے مقامات پر کی گئی، کاگو قمر اور ڈولی میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد اور 25 راکٹ برآمد کرلیے گئے، ادھر کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان حافظ سعید نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے خالی مکانات پر بمباری کی ، اس دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

این این آئی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ میرا کچوڑی سے دو بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مرنیوالوں میں باپ اور بیٹا شامل ہے جو اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں، ہنگو میں لیگی رہنما عارف بنگش کے گھر کے گھر دھماکے سے حجرے کی دیوار کو نقصان پہنچا، باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں تبلیغی جماعت کا ایک رکن جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں