کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی رپورٹ دینے کا حکم

لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک کی رپورٹ پیش، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے کیا کیا،چیف جسٹس

زیادہ نقصان والے علاقوں کوکم میں تبدیل کیا،وکیل،کے الیکٹرک ہر2 ماہ کی رپورٹ پیش کرے۔ فوٹو؛ فائل

سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے متعلق اقدامات کی ہر2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق سماعت ہوئی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔


چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ جس پر کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زیادہ نقصان (ہائی لاسز) والے علاقوں کو کم نقصان (لو لاسز) میں تبدیل کیا جارہا ہے، چیف جسٹس نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سے متعلق کے الیکٹرک کو اقدامات کی ہر2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 
Load Next Story