آرمی چیفچیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس اور نواز شریف نے ووٹ ڈال دیئے

آرمی چیف نے راولپنڈی،چیف الیکشن کمشنرنےکراچی،چیف جسٹس نے کوئٹہ جبکہ نواز شریف نے لاہور میں حق رائے دہی استعمال کیا۔

آرمی چیف نے راولپنڈی، چیف الیکشن کمشنر نے کراچی، چیف جسٹس نے کوئٹہ جبکہ نواز شریف نے لاہور میں حق رائے دہی استعمال کیا۔

KARACHI:
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی،چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے زمرد خان، تحریک انصاف کی حنا منظور، مسلم لیگ ن کے ملک ابرار احمد اور جماعت اسلامی کے رضوان احمد مدمقابل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے اپنا ووٹ کراچی کے حلقے این اے 250 کیلئے پولنگ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد کاسٹ کیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد راشد حسین ربانی، تحریک انصاف کے عارف الرحمن علوی، جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان اور ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت میدان میں ہیں۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کوئٹہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ان کے ہمراہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی موجود تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور میں حق رائے استعمال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ عوام کی جانب سے آج کا فیصلہ ملک کے لئے بہتر ہو۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری اور ان کے اہل خانہ نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔

 
Load Next Story