الیکشن 2018 لاہور میں پولنگ ایجنٹوں کی فہرستیں تیار

لاہور میں 20 ہزارسے زائد مرد اورخواتین پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی دیں گے


آصف محمود July 23, 2018
لاہور میں مجموعی طورپر 3 ہزار 887 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں فوٹو: فائل

صوبائی دارالحکومت میں سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی شناخت کے لئے پولنگ ایجنٹوں کی فہرستیں مکمل کرلی ہیں۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے دن مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے پولنگ ایجنٹوں کی فہرستیں مکمل کرلی ہیں ، 20 ہزارسے زائد مرد اورخواتین پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی دیں گے ، لاہور میں مجموعی طورپر 3 ہزار 887 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جہاں 53 لاکھ ، 98 ہزار 624 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، ووٹرزکی شناخت کے لیے الیکشن میں حصہ لینے تمام قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواراپنا نمائندہ پولنگ اسٹیشن پرتعینات کریں گے ، پولنگ ایجنٹ لسٹ سے ووٹرکی تصدیق کریں گے جس کے بعد پریذائڈنگ آفیسر ووٹرکو انتخابی پرچی دے گا

پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف نے چار ،چارہزارپولنگ ایجنٹوں کے نام فائنل کیے ہیں جن میں مرد اورخواتین پولنگ ایجنٹ شامل ہیں ، اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی ، متحدہ مجلس عمل ، تحریک لبیک، تحریک اللہ اکبرسمیت آزادامیدواروں نے بھی ان حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں کے لیے اپنے پولنگ ایجنٹوں کے نام فائنل کیے ہیں جوالیکشن کے دن وہاں ڈیوٹی دیں گے۔

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوارچوہدری اعجازڈیال نے بتایا کہ انہوں نے پولنگ ایجنٹ کے لئے ایسے مرد اورخواتین منتخب کئے ہیں جو اپنے علاقے کے لوگوں کوپہچانتے ہوں ، پڑھے لکھے اورمتحرک ہوں تاکہ کسی بھی ووٹرکی طرف سے جعلی ووٹ کاسٹ نہ کیاجاسکے، مسلم لیگ ن کے مقامی کوآرڈنیٹر رانا اصغرنے بتایا پولنگ ایجنٹوں کا انتخاب خاصامشکل کام ہوتا ہے ، کیونکہ پولنگ ایجنٹ امیدوارکے نمائندے ہوتے ہیں ، انہوں نے دن بھرجہاں جعلی ووٹ کاسٹ ہونے اورکسی بھی قسم کی دھاندلی کی نشاندہی کرنا اورروکنا ہے وہیں پولنگ کے بعد نتائج لینا بھی پولنگ ایجنٹ کی ذمہ داری ہے، تحریک اللہ اکبرکے رہنما نےبتایا انہوں نے تمام پولنگ ایجنٹوں کو ان کے حلقے میں جمع کرکے ٹریننگ دی ہے ، انہیں بتایا گیا ہے کہ ووٹرکے شناختی کارڈکے مطابق ووٹرلسٹ میں کس طرح تصدیق کرنی ہے۔

کئی آزاد امیدوارایسے بھی ہیں جنہیں اپنے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے لئے مطلوبہ تعداد میں پولنگ ایجنٹ بھی میسر نہیں ہیں ، لاہور میں سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشن 415 این اے 124 میں بنائے گئے ہیں جبکہ این اے 135 میں سب سے کم 181 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ، دوسری طرف امیدواروں نے اپنے اپنے حلقے میں ووٹرزکی پرچیاں تیارکرنے کی کام شروع کردیا ہے جبکہ بعض حلقوں میں گھرگھرجاکرووٹرزکوان کے ووٹرنمبر،پولنگ اسٹیشن اورپولنگ بوتھ نمبرکی پرچی دی جارہی ہے تاکہ الیکشن کے دن ووٹرکو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے کئے زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں