بلوچستان فائرنگ بم دھماکے اہلکار اور 2خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

پنجگور میں چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ، ڈیرہ بگٹی میں بم پھٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق


Numainda Express August 13, 2012
پنجگور میں چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ، ڈیرہ بگٹی میں بم پھٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق

ISLAMABAD: کوئٹہ اور اندرون بلوچستان فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز اہلکار سمیت 6 افراد جاںبحق اور 10 زخمی ہوگئے، فورسزکی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے گوٹھ زین میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول گشت پر تھے کہ سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سپاہی ساجد جاں بحق اور سپاہی نعیم زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص نواب خان اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ مراد جمالی سے نمائندے کے مطابق گوٹھ شاہ نواز شر میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ (ح) کو قتل کردیا۔

رکھنی میں ایریگیشن ریسٹ ہائوس کے قریب ایک ریڑھی کے نیچے نصب بم پھٹنے سے تین افرد عبداللطیف، نذیر بلوچ اور نذیر احمد زخمی ہوگئے۔ پنجگور کے علاقے چتکان میں درخشاں ندی پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے چاروں طرف سے خودکار ہتھیاروں اور بموں سے حملہ کردیا، فورسزکی جوابی فائرنگ کا سلسلہ 15منٹ تک جاری رہا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، چیک پوسٹ پر دو راکٹ بھی فائر کیے گئے جو کھلے میدان میں گر کر پھٹ گئے۔

کوہلو سے نمائندے کے مطابق فاضل چل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، صحبت پور سے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے حیدرعلی اور مانجی خان کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ حضرت مولوی قادربخش کے دربار سے واپس آرہے تھے پولیس مزید کارروائی کررہی ہے کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹائون میں فائرنگ کے واقعہ میں مقامی اخبار کا فوٹوگرافر شوکت خان بال بال بچ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں