فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور

عدالت نے 6 روز کے لیے فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی

عدالت نے 6 روز کے لیے فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی فوٹو:فائل

منی لانڈرنگ کیس میں سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی 6 روز کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

منی لانڈرنگ کیس میں سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے پی پی پی رہنما فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 21 جولائی کو ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے کر مقدمہ درج کیا گیا ہے، عام انتخابات سے قبل یہ مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے لہذا 15 دن کی ضمانت دی جائے۔


عدالت نے موقف سننے کے بعد 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 6 روز کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف علی زرداری اور فریال تالپور مفرور ملزم قرار

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا ہے۔
Load Next Story