عدلیہ کمزور پڑگئی تو ملک کی بقا خطرے میں پڑجائے گی چیف جسٹس 

دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ اس قوم کو ایک اچھا لیڈر عطا فرما دے جو عمر فاروقؓ جیسے اقدامات کرسکے، چیف جسٹس ثاقب نثار 


ویب ڈیسک July 23, 2018
دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ اس قوم کو ایک اچھا لیڈر عطا فرمائے، چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن ہمارا ادارہ اگر کمزور پڑگیا تو ملک کی بقا خطرے میں پڑجائے گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ جب عہدہ سنبھالا تو بچوں کا دودھ تک خالص نہیں مل رہا تھا، بنیادی حقوق جیسے ایکٹوازم کا حامی نہیں تھا لیکن خلا پر کرنے کے لیے جوڈیشل ایکٹوازم کی طرف آنا پڑا، بچوں کے دودھ اور کمی کی قلت سے کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بغیر کوئی زندگی نہیں اور ڈیم کسی سازش کے تحت بننے نہیں دیا گیا، چین کے ساتھ مل کرکام ہو رہا ہے کہ ہوا سے بھی پانی حاصل کیا جا سکے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ایسی باتیں کی جاتی ہیں جس سے اسے قابو میں کیا جاسکے جب کہ میں نے وعدہ کیا تھا جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دوں گا اور الیکشن ہوں گے اب الیکشن ہو رہے ہیں، یہ ہے عدلیہ کی طاقت، اسٹیٹس اور پوزیشن جب کہ عدلیہ کی طاقت سے آئین اور جمہوریت ملک میں قائم رہے گی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کی انصاف لفظی نہ ہو بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، میں چھوٹا انسان ہوں مجھ میں تکبر نام کی کوئی چیز نہیں، دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ اس قوم کو ایک اچھا لیڈر عطا فرما دے جو حضرت عمر فاروقؓ جیسے اقدامات کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس پہلی بار خاتون جج محترمہ طاہرہ صفدر ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |