اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران 15 سالہ نوجوان کو سینے پر گولی ماری، وزارت صحت 


ویب ڈیسک July 23, 2018
اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران 15 سالہ نوجوان کو سینے پر گولی ماری، وزارت صحت - فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیلی فوج نے ویسٹ بینک کے شہر بیت اللحم میں آپریشن کے دوران فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ویسٹ بینک کے شہر بیت اللحم میں کارروائی کے دوران 15 سالہ نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا جب کہ چھاپے کے دوران 11 افراد کو حراست میں بھی لیا۔

وزارت صحت کے مطابق 15 سالہ تھائر مظہر بیت اللحم کے پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھا جسے اتوار کی رات کو اسرائیلی فوج نے سینے پر گولی مار کر شہید کیا۔

https://twitter.com/TamerHalaseh/status/1021241985129222144

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت اللحم کے کیمپس پر دھاوا بولا اور اس دوران فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس میں 2 نوجوان زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع نے بھی 2 نوجوانوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |