برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا لمحہ آگیا نوازشریف

عوام ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جوان فیصلوں کو بہالے جائےجنہوں نے پاکستان کوانصاف کا قبرستان بنادیا،قائد مسلم لیگ(ن)


ویب ڈیسک July 23, 2018
ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے، نوازشریف - فوٹو: فائل

NEW DELHI: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے اکاؤنٹ سے نوازشریف کا آڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ 25 جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے اور میں جیل اور اس قید میں بھی آپ کا جوش و خروش اور آپ کا ولولہ دیکھ رہا ہوں، ہر طرف ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی سن رہا ہوں جب کہ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا لمحہ آگیا ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے آزاد وطن کے غلام بنادیے جانے والے لوگوں، اب بدل ڈالو یہ سب کچھ، میں اور مریم نواز آج اس لیے جیل میں ہیں کیوں کہ ہم نے آپ کی عزت کے لیے یہ تحریک اٹھائی، اب وقت آگیا ہے آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں، ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو ان تمام فیصلوں کو بہالے جائے جنہوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنادیا ہے۔



مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نے کہا کہ اپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کے لیے 25 جولائی کو نماز فجر کے بعد گھروں سے نکلوں اور ملک کی تقدیر بدل ڈالو، یہ ایک سنہری موقع ہے جو اللہ کی طرف سے آپ کو مل رہا ہے اور اس موقع سے ہر قیمت پر پاکستان کی تقدیر آپ لوگوں کو بدلنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں