کراچی پیرآباد میانوانی کالونی میں دھماکا 6 افراد زخمی

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے. فوٹو: فائل

پیرآباد میانوانی کالونی میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پیرآباد میانوانی کالونی میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، پیرآباد حلقے کے میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں اور یہاں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، دوسری جانب پولیس نے پیر آباد میں ہی جعلی ووٹ ڈالنے پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story