انتخابات کے دوران سیکورٹی کی صورتحال کنٹرول میں رہی نگران وزیرداخلہ

عام انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگا اور اس کا سہراعوام کے سر ہے۔،ملک حبیب

نگران حکومت نے اقتدارسنبھالا تو انتخابات ملتوی ہونے کی افواہیں گردش میں تھیں، ہم نے عام انتخابات کے انعقاد کو چیلنج سمجھ کرقبول کیا، ملک حبیب فوٹو : فائل

نگران وزیرداخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔


نگران وزیرداخلہ ملک حبیب نے اسلام آباد کے علاقے گولڑہ شریف ای الیون میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگا اور اس کا سہراعوام کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کا کہ جب نگران حکومت نے اقتدارسنبھالا تو انتخابات ملتوی ہونے کی افواہیں گردش میں تھیں، ہم نے عام انتخابات کے انعقاد کو چیلنج سمجھ کرقبول کیا، اسی لئے آج انتخابات کا انعقاد کامیابی سے ہوا اور یہ انتخابات ملکی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تاحال کوئی بڑا ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔

Recommended Stories

Load Next Story