جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان کی تمام نشستوں پرانتخابات کا بائیکاٹ کردیا

یہ فراڈ الیکشن ہیں اور ووٹ اس وقت بک رہے ہیں جبکہ دالبدین میں ہماری خواتین پر تشدد کیا گیا،طلال اکبر بگٹی


ویب ڈیسک May 11, 2013
یہ فراڈ الیکشن ہیں اور ووٹ اس وقت بک رہے ہیں جبکہ دالبدین میں ہماری خواتین پر تشدد کیا گیا،طلال اکبر بگٹی فوٹو: فائل

KARACHI: جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان کی تمام نشستوں پرانتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان کے تمام حلقوں سے الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے بلوچستان کی تمام نشستوں پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فراڈ الیکشن ہیں اور ووٹوں کی اس وقت بولی لگ رہی ہے جبکہ دالبدین میں ہماری خواتین پر تشدد بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام تر صورتحال سے میڈیا کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں