شمالی وزیرستان میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

شمالی وزیرستان میں گزشتہ روزخواتین کو گھروں کے اندر رکھنے کےلئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے


ویب ڈیسک May 11, 2013
پمفلٹس میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کی صورت میں انہیں سخت سزاؤں کی دھمکی دی گئی تھی، فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان کے شمال مغربی قبائلی ضلع میں خواتین کو گھروں میں بند کرکے ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کر دیا گیا۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میرانشاہ میں مساجد سے صبح سویرے اعلان کئے گئے کہ خواتین ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نہ کے نکلیں ، جب کہ گزشتہ روزخواتین کو گھروں کے اندر رکھنے کےلئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ پمفلٹس میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کی صورت میں انہیں سخت سزاؤں کی دھمکی دی گئی تھی جس کے باعث آج ان علاقوں میں خواتین کوووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |