کراچی کے حلقے این اے 250 میں پولنگ کا وقت 8 بجے تک بڑھا دیا گیا

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے پیش نظرپولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔


ویب ڈیسک May 11, 2013
پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے پیش نظرپولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 250 میں پولنگ کا وقت 8 بجے تک بڑھا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے کراچی میں ایک جماعت کی جانب انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ پولنگ کا وقت بڑھادیا جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقے این اے 250 میں پولنگ کا وقت بڑھا کر 8 بجے تک کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں