شریف خاندان جتنا مظلومیت کا ڈرامہ کررہا ہے اتنا تو فلموں میں نہیں دیکھا عمران خان
نوازشریف نے ممبئی حملوں پر فوج کے خلاف مہم چلاکر بھارت کا موقف پیش کیا، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان جتنا مظلومیت کا ڈرامہ کررہا ہے اتنا تو فلموں میں بھی نہیں دیکھا۔
لاہور میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں پر فوج کے خلاف مہم چلائی اور بھارت کا موقف پیش کرکے انہیں خوش کیا، بھارت نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ وہ ان کی بات مانے گا جب کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کیساتھ ظلم کررہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جتنا مظلومیت کا ڈرامہ کررہا ہے اتنا تو فلموں میں بھی نہیں دیکھا جب کہ نواز شریف کو جیل میں گرمی لگتی ہے، اگر وہ قوم کا پیسہ چوری نہ کرتے تو انہیں جیل نہ جانا پڑتا جب کہ آج مسلم لیگ (ن) کو جیلوں کی حالت بدلنے کا خیال آیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسا بڑا شہر صاف پانی سے محروم ہے تاہم ہم اقتدار میں آکر ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت ہے، 25 جولائی کو خود بھی ووٹ کے لیے گھروں سے نکلنا ہے اور دوسروں کو بھی نکالنا ہے۔ انہوں نے اپنے کارکنوں کو الیکشن کے دن دھاندلی کرنے والوں پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔