الیکشن ڈیوٹی کیلیے دوست کو بھیجنے والا سرکاری افسر گرفتار

پی ایس95 کے آر او نے حبیب اللہ کوانتخابی ڈیوٹی کیلیے پریزائیڈنگ افسرمقررکیا،ڈیوٹی کے لیے طلب کرنے پر دوست کو بھیج دیا


Staff Reporter July 24, 2018
عدالت نے جعلسازی سے اپنی جگہ دوسرے شخص کوانتخابی ڈیوٹی پربھیجنے پرگرفتارپریزائیڈنگ افسروحیداللہ کاایک روزہ ریمانڈدیدیا۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس95 کے پریزائیڈنگ افسر کی چالاکی کام نہ آسکی اپنی جگہ دوسرے غیر متعلقہ شخص کو انتخابی ڈیوٹی کے لیے ریٹرننگ افسر کے روبرو بھیج دیا رٹائر سرکاری ملازم نے راز فاش کردیا پریزائیڈنگ افسر پی ایس 95 کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے جعلسازی، دھوکادہی کے الزام میں گرفتار ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وحید اللہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی فرقان کریم کے روبرو پیش کیا اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس95 کے ریٹرننگ آفیسر نے ملزم کو انتخابی ڈیوٹی کے لیے پی ایس 95 کے لیے بطور پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا تھا انتخابی سامان اور ڈیوٹی کے لیے انھیں گزشتہ روز طلب کیا گیا لیکن ملزم نے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو انتخابی ڈیوٹی کے لیے بھیج دیا۔

اس موقع پر رٹائر ملازم نور محمد نے انکشاف کیا کہ وحید اللہ نے پہلے اسے ڈیوٹی کے لیے بھیجنے کی کوشش کی تھی لیکن میں نے منع کردیا کہ میں رٹائرڈ ہوچکا ہوں ڈیوٹی نہیںکرسکتا جس پر وحید اللہ نے اپنے دوسرے دوست کو بھیجا ہے ریٹرننگ آفیسر نے فوری طور پر تھانہ سٹی کورٹ میں عدالتی اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ڈیوٹی کے لیے آنے والا زبیر نامی شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

عدالت میں موجود سرکاری افسر حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم کی نشاندہی پر مفرور ملزم زبیر کو گرفتار کرنا ہے اور 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |