پریزائیڈنگ افسران موبائل ایپلی کیشن سے منسلک نہ ہوسکے

اینڈرائڈ موبائل فون کی ایپلی کیشن الیکشن کمیشن کے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم سے منسلک کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا


Staff Reporter July 24, 2018
 نادرا کے سسٹم پر بوجھ پڑنے کی وجہ سے کوڈ جنریٹ نہیں ہورہا،انتخابی عملہ،سسٹم درست کام کررہا ہے،نادرا۔ فوٹو : فائل

انتخابی نتائج اپ لوڈ کرنے والے نظام پر اضافی لوڈ کی وجہ سے پریزائڈنگ افسران کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن کے نظام سے منسلک نہ ہوسکی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج فوری مرتب اورجاری کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور نادرا کے تعاون سے خصوصی ایپلی کیشن تیار کی ہے جسے ملک بھر سے انتخابی نتائج وصول کرنے اور جاری کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاہم بھار ی اخراجات اور مہینوں کی عرق ریزی کے باوجود یہ نظام مسائل کا شکار ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں تعینات پریزائڈنگ افسران کی بڑی تعداد کو اس نظام سے منسلک ہونے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

نارتھ کراچی کے ایک پولنگ اسٹیشن پر تعینات پریزائڈنگ افسرکا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز نارتھ ناظم آباد ایم بلاک میں نادرا کے مرکز کے چکر لگارہا ہوں لیکن اینڈرائڈ موبائل فون کی ایپلی کیشن کو الیکشن کمیشن کے ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم سے منسلک کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے انھوں نے بتایا کہ نادرا کے سسٹم پر بوجھ پڑنے کی وجہ سے کوڈ جنریٹ نہیں ہورہا اور کوڈ مل جانے کے باوجود پریزائیڈنگ افسران کے موبائل فون کی ایپلی کیشن سے الیکشن کمیشن کے نیٹ ورک سے منسلک نہیں ہورہا۔

پریزائیڈنگ افسران نے بتایا کہ اس نظام سے منسلک ہونے کے لیے 23جولائی آخری دن ہے۔ جس کے بعد رہ جانے والے عملے کو نہیں معلوم کہ انھیں کیا کرنا ہوگا،ادھر کمپری ہینسیو اسکول میں واقع نادرا کے مرکز پر موجود پریزائڈنگ افسران کی بڑی تعداد نے بھی اس نظام سے منسلک ہونے میں درپیش مشکلات کی شکایت کی۔

پریزائڈنگ افسران کا کہنا تھاکہ ایک جانب انہیں اپنے پولنگ اسٹیشنز میں انتظامات کی نگرانی کرنی ہے وہیں الیکشن کمیشن کے ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم سے منسلک ہونے کے لیے گھنٹوں نادرا کا سسٹم چلنے کا انتظار کرنا پڑرہا ہے۔

مرکز پر موجود نادرا کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ سسٹم درست کام کررہا ہے اور اس مرکز سے منسلک تمام حلقوں کے 80فیصد پریزائڈنگ افسران کے موبائل فون ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم سے منسلک کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب نارتھ کراچی کے حلقہ 253کے مختلف حلقوں میں سرکاری اسکول کی ابتر صورتحال کی وجہ سے انتخابی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بیشتر اسکولوں میں پانی اور بجلی کا بندوبست نہیں کیا گیا بیشتر اسکولوں میں پنکھے اور روشنی کا انتظام نہیں جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں بھی پولنگ میں دشواری کا سامنا ہوگا۔ اسکولوں میں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سہولتوں کی فراہمی کا ٹھیکہ لینے والے ٹھیکہ دار جیسا تیسا کام کرکے نکل چکے ہیں اور انتخابی عملہ اپنی مدد آپ کے تحت انتظامات میں مصروف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |