الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا

اب پولنگ 5 بجے کے بجائے 6 بجے تک جاری رہے گی۔


ویب ڈیسک May 11, 2013
اب پولنگ 5 بجے کے بجائے 6 بجے تک جاری رہے گی۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا۔

مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک کے بعض اور کراچی کے اکثر علاقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع ہونے پر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا جائے جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منظور کرتے ہوئے ملک بھر میں پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا اور اب پولنگ 5 بجے کے بجائے 6 بجے تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں