محبت سے جڑی نرالی روایات
کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں محبت کے اظہار کے طریقے بالکل مختلف اور حیران کردینے والے ہیں؟
ہمارے ہاں مشہور ہے کہ محبت فاتح عالم ... مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں محبت کے اظہار کے طریقے بالکل مختلف اور حیران کردینے والے ہیں؟کچھ ایسے ہی انوکھے طریقے ملاحظہ فرمائیے:
بیویاں اٹھانے کی ورلڈچیمپئن شپ
ہر سال دنیا بھر سے لوگ فن لینڈ کے گاؤں سونکا جروی میں جمع ہوتے ہیں جہاں ایک دلچسپ کھیلوں کا مقابلہ ہوتا ہے ۔اس میں مرد حضرات اپنی بیویوں کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑتے نظر آتے ہیں۔اس دوڑ کے فاتح کو بیوی کے وزن کے برابر بیئر اور نیک نامی کا سرٹیفکیٹ سے نوازا جاتا ہے۔
روس میں قبر کے ساتھ شادیاں
ماسکو کے معروف نامعلوم فوجی کا مقبرہ شادیوں کا بھی مقبول ترین مقام ہے، جہاں اس فوجی کی قبر کے ساتھ نیا نویلا جوڑا زندگی بھر تعلق نبھانے کے عہدوپیمان کرتا نظر آتا ہے۔
وہیل مچھلی کے دانتوں کا تحفہ
کیا شادی کا بہترین تحفہ ڈھونڈنے میں آپ کو مشکل کا سامنا ہے؟ تو ذرا سوچیے کے فجی میں کیا ہوتا ہے جہاں شادی کے لیے کسی خاتون کا ہاتھ مانگنے کے لیے لڑکے کو اپنے ممکنہ سسر کو وہیل مچھلی کے دانت بطور تحفہ دینے پڑتے ہیں۔دراصل جزیرے میں آؓباد لوگوں کا ماننا ہے کہ محبت کا حقیقی اظہار ہی اس وقت ہوتا ہے جب آپ سمندر کے اندر سینکڑوں فٹ گہرائی میں جاکر دنیا کے سب سے بڑے ممالیے کے دانتوں کو ڈھونڈ نکالیں۔
کوریا میں ہر ماہ منایا جانے والا ویلینٹائن ڈے
دنیا بھر میں اکثر افراد محبت کا دن سال میں ایک دفعہ مناتے ہیں مگر بارہ مرتبہ ایسا کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کوریا میں تو لوگ صرف چودہ فروری کو ہی ویلینٹائن ڈے نہیں مناتے بلکہ وہ ہر ماہ کی اسی تاریخ کو خصوصی رومانوی اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم کبھی انہیں معافی کا دن کا نام دیا جاتا ہے تو کبھی گلے لگانے کا، مگر ہر ماہ کی چودہ تاریخ کو منفرد انداز میں محبت کا اظہار ضرور کیا جاتا ہے۔
کرغیزستان میں دلہنوں کا اغوا
ایک پرانی کرغیز کہاوت ہے کہ شادی کے روز آنسوؤں کا بہنا خوش باش شادی کی بنیاد ہوتی ہے، اور اس پر عمل کرتے ہوئے وہاں کچھ لڑکے لڑکیاں اغوا کرکے انہیں شادیوں پر مجبور کردیتے ہیں۔ اور ان کے والدین بھی مجبوراً اس رشتے کو تسلیم کرلیتے ہیں اور یہ روایت 1991ء میں غیرقانونی قرار دیئے جانے کے باوجود زندہ ہے۔
دلہن کا منہ کالا کرنا
دنیا بھر میں شادی سے کچھ عرصے قبل ہونے والی دلہن اور دولہا کے چہروں کو مختلف طریقوں سے چمکانے کا کام کیا جاتا ہے مگر اسکاٹ لینڈ میں معاملہ بالکل الٹا ہے جہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ کسی شادی شدہ جوڑے کا کامیاب آغاز ان کی تذلیل سے ہی ممکن ہے۔جب ہی تو شادی سے قبل دلہن کا منہ سیاہ کرکے اس کی باقاعدہ نمائش بھی کی جاتی ہے۔
محبت کے تالے
روم کے پونٹے میلویو نامی علاقے میں دنیا بھر سے جوڑے آکر اپنی محبت کی یادگار کے طور پر وہاں ایک تالا لگا جاتے ہیں اور اس کی چابی دریا میں پھینک دیتے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ ان کا پیار کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔
رخسانہ سلیم