فیس بک سے خبردار پانچ باتوں سے دور رہیئے

ایسی ہی پانچ باتیں ہم آپ کو بتاتے ہیں جو آپ کبھی فیس بک یا کسی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر نہ کریں۔

ایسی ہی پانچ باتیں ہم آپ کو بتاتے ہیں جو آپ کبھی فیس بک یا کسی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر نہ کریں۔ فوٹو: فائل

سوشل میڈیا جہاں اپنے کئی فوائد رکھتا ہے وہیں اس کے منفی پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔

آج اکثر لوگ اپنے روزمرہ زندگی کے معمولات تک سوشل میڈیا پر شیئر کر دیتے ہیں جس سے انہیں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اگر آپ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ایسی ہی پانچ باتیں ہم آپ کو بتاتے ہیں جو آپ کبھی فیس بک یا کسی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر نہ کریں۔


سب سے پہلے یہ کہ آپ کب گھر چھوڑ کر جاتے اور کب واپس آتے ہیں۔ دوسرے کبھی سوشل میڈیا پر اپنی شاپنگ کے متعلق معلومات شیئر نہ کریں۔ تیسرے کبھی سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کی جگہ شیئر مت کریں۔چوتھے کوئی بھی چیز شیئر کرنے سے پہلے اس پر ایک نظر ڈال لیں اور تسلی کر لیں کہ یہ آپ کے لیے مصیبت کا باعث تو نہیں بن جائے گا۔ پانچویں یہ کہ اپنے بچوں کی ایسی تصاویر بھی مت شیئر کریں جن سے ان کی شناخت ممکن ہو۔

منیبہ علیم
Load Next Story