ڈیمز فنڈ 27 کروڑ 66 لاکھ کے عطیات جمع ہوچکے اسٹیٹ بینک
عطیات مختلف شخصیات، اداروں اور گروپوں نے دیے ہیں، اسٹیٹ بینک
دیامر، بھاشا اورمہمندڈیم کی تعمیر کیلیے قائم فنڈ میں اب تک276.64 ملین یعنی 27 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے عطیات جمع ہوچکے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیرکیلیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ فنڈ میں18جولائی کو40.1 ملین، 19جولائی کو33.263 ملین اور20 جولائی کو 17.5ملین روپے کے عطیات جمع ہوئے۔
اسی طرح مختلف عوامی اورکمرشل بینکوں کے ذریعے 17 جولائی کو60.63 ملین، 16جولائی کو 34.3 ملین، 13 جولائی کو 26.14 ملین اور 12 جولائی کو 30.2 ملین روپے کے عطیات اکٹھے کیے گئے۔