حکومت پاکستان کا ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کے نمائندے کو ملک چھوڑنے کا حکم

حکومت پاکستان نے مشکوک سرگرمیوں کے باعث’’ڈیلکن والش‘‘ کو 72گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ نے کا حکم دیا


Reuters May 11, 2013
حکومت پاکستان نے ’’ڈیلکن والش‘‘ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر آپ کا ویزہ منسوخ کردیا گیا ہے لہٰذا آپ72گھنٹے میں ملک چھوڑ دیں۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں ''نیو یارک ٹائمز'' کے بیورو چیف کو ان کی مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومت پاکستان نے نیو یارک ٹائمز کے نمائندے اور اسلام آباد کے بیورو چیف ''ڈیلکن والش'' کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر آپ کا ویزہ منسوخ کردیا گیا ہے لہٰذا آپ کو حکم دیا جاتا ہے کہ 72 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دیں۔ نیو یارک ٹائمز کے ترجمان نے اپنے نمائندے کو پاکستان سے نکالے جانے کے احکامات پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے جب کہ دوسری جانب اخبار کے ایڈیٹر ''جل ابرامسن'' نے وزارت داخلہ کوایک خط تحریر کیا ہے جس میں فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیکلن والش 2012 سے پاکستان میں صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں اور انہیں ایسے موقع پر پاکستان سے نکالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب ملک بھر میں انتخابات کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |