کراچی منگھو پیر میں خود کش حملہ 2 رینجرز اہلکار جاں بحق 3 زخمی

خود کش حملہ آور نے خود کو رینجرز کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس سے دھماکا ہوا


ویب ڈیسک May 11, 2013
خود کش حملہ آور نے خود کو رینجرز کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس سے دھماکا ہوا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

SUKKUR: منگھو پیر کے علاقے میانوالی کالونی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے خود کو رینجرز کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 5 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں