کراچی حلقہ پی ایس 111 سے امیدوار کامران کو جعلی ووٹ کاسٹ کرنے پرحراست میں لے لیا گیا

کامران کوعثمان آباد کوئلہ گودام پولنگ اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا۔

کامران کوعثمان آباد کوئلہ گودام پولنگ اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے کراچی کے حلقہ پی ایس 111 سے ایم کیو ایم کے انتخابی امیدوار کامران کو جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رنگے ہاتھوں کامران کو جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ان کے ساتھیوں سمیت حراست میں لیا اور ان کی گاڑی میں موجود ناجائز اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔ کامران کوعثمان آباد کوئلہ گودام پولنگ اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی، مہاجر قومی موومنٹ، سنی تحریک اورسنی اتحاد کونسل نے کراچی میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی اورپیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے بھی شہر میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جب کہ متحدہ قومی موومنٹ نے لیاری کی قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان نشستوں پر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story