نواز شریفعمران خان اورشیخ رشید احمد کامیاب غیر حتمی نتیجہ

عمران خان نے پشاور کے حلقہ این اے ون سے غلام احمد بلور کو شکست دی۔


ویب ڈیسک May 11, 2013
نواز شریف نے سرگودھا کے حلقہ این اے 68 ،عمران خان نے پشاور کے حلقہ این اے 1 اورشیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو: فائل

غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 سے کامیاب قرار پائے جبکہ عمران خان نے پشاور کے حلقہ این اے ون سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور کو شکست دی۔غیرسرکاری نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 راولپنڈی سے مسلم لیگ(ن) کے ملک شکیل احمد اعوان کو شکست دے کر کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |