کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی

پولیس الیکشن ڈیوٹی کے لئے ہماری بسیں جبری طور پر تحویل میں لے رہی ہے، ارشاد بخاری


ویب ڈیسک July 24, 2018
پولیس جبری طور پر الیکشن ڈیوٹی کے لئے ہماری بسیں تحویل میں لے رہی ہے، ارشاد بخاری :فوٹو:فائل

صدر ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ پولیس گزشتہ کئی روز سے ہماری بسوں کی پکڑ دھکڑ کررہی ہے، بسوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس جبری طور پر الیکشن ڈیوٹی کے لئے ہماری بسیں تحویل میں لے رہی ہے جب کہ ہمیں بلدیاتی انتخابات کے معاوضے تاحال ادا نہیں کئے گئے، اگر پولیس نے ہماری بسیں نہ چھوڑیں تو ہم ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |