قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں میں الیکشن ملتوی

ایک حلقے میں امیدوارکی نااہلی جبکہ 7 حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کردیا گیا


ویب ڈیسک July 24, 2018
کل ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ فوٹو فائل

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پرانتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ایک حلقہ میں امیدوارکی نااہلی جبکہ سات حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کردیا گیا جس کے بعد 841 حلقوں پرکل انتخابات ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 60 پرحنیف عباسی کی نااہلی کے بعد، پی کے 78 پشاور، پی پی87 میانوالی، پی ایس87 ملیر، پی کے99 ڈی آئی خان اورپی بی 35 مستونگ، پی پی 103 اوراین اے103 فیصل آباد پرانتخاب ملتوی ہوا۔

واضح رہے کہ کل ملک بھرمیں عام انتخابات منعقد ہورہے ہیں جہاں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270 جب کہ چاروں صوبوں کی مجموعی طورپر577 میں سے 570 نشستوں پرکل رائے شماری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں