لاہور میں نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد

نادرا نے شفیق آباد سے ملنے والے شناختی کارڈ کی تحقیقات شروع کردی ہیں


ویب ڈیسک July 24, 2018
نادرا نے شفیق آباد سے ملنے والے شناختی کارڈ کی تحقیقات شروع کردی ہیں. فوٹو : فائل

الیکشن سے ایک روز قبل لاہور میں بند نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات سے ایک روز قبل لاہور کے حلقہ این اے 125 شفیق آباد میں بند نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں، معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناختی کارڈ تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھرمیں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع

نادرا نے بھی شفیق آباد سے ملنے والے شناختی کارڈ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شفیق آباد تھانے سے رابطہ کر رہے ہیں، ابھی معلوم نہیں یہ کون سے کارڈ ہیں تاہم پولیس سے رابطہ ہونے کے بعد ہی کچھ پتہ چل سکے گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

ادھر ترجمان نادرا نے معاملے پر اپنے موقف میں کہا ہے کہ لاہورسے ملنے والے تمام شناختی کارڈ 2010 سے پہلے کے ہیں جو زائدالمیعاد ہونے کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں اور 2018 کے الیکشن میں ناقابل استعمال ہیں، ان تمام کارڈز کی جگہ نئے کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں، نئی ووٹر لسٹوں میں نئے شناختی کارڈوں کی تصویریں آویزاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں