پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام میں بااختیار ہے، عدالت


ویب ڈیسک July 24, 2018
الیکشن کمیشن غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام میں بااختیار ہے، عدالت۔ فوٹو:فائل

ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کے لئے عمران خان کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام میں بااختیار ہے، تحقیقات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کسی فرد یا ادارے سے متعلقہ معلومات لے سکتا ہے۔

عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے مشاہدے کے مطابق اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے رکن ہیں، اگر اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے رکن نہیں بھی رہے تو بھی الیکشن کمیشن انکوائری کیلئے طلب کرسکتا ہے، تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کی طرف سے امتیازی سلوک کا الزام درست نہیں۔ الیکشن کمیشن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق بھی کیسز زیر سماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں