انتخابی مواد نہ پہنچانے پر تھانہ سٹی کورٹ کے 5 ڈرائیور گرفتار

تھانہ سٹی کورٹ کے ایس ایچ او نے پانچوں ڈرائیوروں کو رات گئے تک حراست میں رکھا ہوا تھا

تھانہ سٹی کورٹ کے ایس ایچ او نے پانچوں ڈرائیوروں کو رات گئے تک حراست میں رکھا ہوا تھا. فوٹو: فائل

انتخابی مواد پولنگ اسٹیشنوں کو فراہم نہ کرنے اور تمام سامان واپس ریٹرننگ آفس پہنچانے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جنوبی کے حکم پر تھانہ سٹی کورٹ کے 5 ڈرائیور وں کو حراست میں لے لیا گیا۔


تھانہ سٹی کورٹ کے ایس ایچ او نے پانچوں ڈرائیوروں کو رات گئے تک حراست میں رکھا ہوا تھا، ایس ایچ او کے مطابق گزشتہ شب تھانہ کھارا در پولیس کی نگرانی میں علاقے سے پکڑی گئی گاڑیوں کو ضلع جنوبی کے حلقوں میں انتخابی مواد کی فراہمی کیلیے بھیجا گیا تھا تاہم سامان کی کمی کے باعث پریزائڈنگ افسران نے سامان واپس کردیا تھا۔

مذکورہ ڈرائیور پولیس کی نگرانی میں تمام سامان واپس لے آئے تھے جس کے باعث ضلع جنوبی کے متعدد حلقوں میں ووٹنگ کے عمل میں3 سے4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔
Load Next Story