نوازشریف کی ڈیل سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیںترجمان مسلم لیگن

جس نے بیماری کی حالت میں اسپتال جانے سے انکار کیا اس پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے،مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک July 24, 2018
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے، ترجمان،فوٹو: فائل

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ڈیل سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف میڈیا کا ایک مخصوص حصہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلا کر انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد کسی جماعت کے پارٹی قائد کے خلاف منفی مہم کا نوٹس لینا چائیے جس نے بیماری کی حالت میں اسپتال جانے سے انکار کیا، اس پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، اے سی فراہم کردیے گئے

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے، ان سے متعلق ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کرتے ہیں، دراصل نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد مسلم لیگ (ن) کے ووٹرز کو پریشان کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر ایک متنازعہ فیصلے کے باوجود اڈیالہ جیل میں ہیں، 25 جولائی کو تمام منفی پروپیگنڈے دم توڑ جائیں گے اور ووٹ کو عزت دو کا تاریخی فیصلہ آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔