الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی ٹاک شوز میں شرکت کا نوٹس

انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد امیدوار ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شریک نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن

پابندی کے باوجود بعض امیدوار ٹاک شوز میں شریک ہوئے، الیکشن کمیشن (فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کی ٹاک شوز میں شرکت کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ شب 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد آج بعض نجی ٹی وی چینلز پر انتخابی امیدواروں کی شرکت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے آن ایئر مواد طلب کرلیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد امیدوار ٹی وی چینلز پروگراموں میں شریک نہیں ہوسکتے تھے، ٹی وی پروگراموں میں امیدواروں کی شرکت کا عمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امیدواروں کی ٹی وی پروگراموں اور چینلز کے ٹاک شو میں شرکت کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔
Load Next Story