پشاور میں 25 خواجہ سرا الیکشن آبزرور تعینات

خواجہ سرا پولنگ اسٹیشن جاکر انتخابی عمل کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے


ویب ڈیسک July 25, 2018
خواجہ سرا پولنگ اسٹیشن جاکر انتخابی عمل کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے ۔ (فوٹو : فائل)

پشاور میں 25 خواجہ سراؤں کو الیکشن آبزرور تعینات کردیا گیا جو پولنگ اسٹیشن جاکر انتخابی عمل کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے دار الخلافہ پشاور میں 25 خواجہ سراؤں کو انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے الیکشن آبزور تعینات کردیا گیا۔ خواجہ سرا پشاور میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جاکر انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

خواجہ سراؤں کو بالخصوس ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ خواتین اور معذور افراد کے ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کریں گے اور رپورٹ دیں گے۔ اس ضمن میں خواجہ سرا آبزرورز کے لیے پشاور میں شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں