انڈر19ایلیٹ کپافغانستان نے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا

فائنل میں57رنز پر ڈھیر ہونے والی یواے ای کی ٹیم کو10وکٹ سے شکست ہوئی


Sports Desk May 12, 2013
فائنل میں57رنز پر ڈھیر ہونے والی یواے ای کی ٹیم کو10وکٹ سے شکست ہوئی فوٹو: اے ایف پی

ایشین کرکٹ کونسل انڈر19ایلیٹ کپ کے فائنل میں افغانستان نے یواے ای کو 10 وکٹ سے روند کر ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔

فاتح ٹیم نے 58 رنز کا ہدف صرف 11.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل کا ٹاس متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اوپنرعمر محمد5 اور زمین جلیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے،ابتدائی5 وکٹیں صرف 18 رنز پر گر گئیں۔

بعد ازاں جوشی بھی7رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 35تھا، ساتویں اور آٹھویں وکٹ41 کے اسکور پر گرگئیں،46 پر نواں بیٹسمیناور آخری پلیئر27 ویں اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ ہوا،افغانستان کی جانب سے ضیا الرحمان نے 9 رنز کے عوض 4وکٹیں لیں۔



حشمت اللہ نے اتنے ہی رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں، سید شیر زاد اور ظاہر شہزاد نے ایک، ایک وکٹ لی۔ فاتح سائیڈ نے آسان ہدف کو حاصل کرنے کیلیے بھی جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف11.1 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔

سیمی فائنل کے مین آف دی میچ حشمت شائدی نے 43 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے، عبدالرمینگل نے24 گیندوں پر6 رنز بناتے ہوئے مستعدی سے دوسرے اینڈ کو سنبھالے رکھا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ملائیشیا نے نیپال کو 6 وکٹ سے مات دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں