امریکا نے تیل برآمدات روکیں تو بھرپور جواب دیں گے ایران

برابری کی سطح پر کارروائی کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ


News Agencies July 25, 2018
دھمکیاں جاری رہیں تو سخت جواب دیں گے، ایرانی جنرل۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنے کی کوشش کی تو اس کا برابری کی سطح پر جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسم نے کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے پابندیوں کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کیے جاتے ہیں تو تہران بھی ان کا برابر اور بھرپور جواب دے گا۔

اس سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکا کے خلاف سخت زبان کے استعمال سے اجتناب کرے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ امریکا ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے نکل چکا ہے اور اب ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے جا رہا ہے جن میں وہ ایرانی تیل کی برآمدات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد بغیری نے کہا کہ اگر امریکی دھمکیاں جاری رہی تو ایران واشنگٹن کو سخت جواب دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں