مسلم لیگنکی دھاندلی کیخلاف قانونی جنگ لڑیں گے حلیم عادل شیخ

(ن)لیگ کےحاجی شفیع جاموٹ ریٹرننگ آفیسرکی موجودگی میں اپنےحواریوں اور غنڈوں کے ساتھ ٹھپہ لگواتے رہے ہیں،حلیم عادل شیخ.

(ن)لیگ کےحاجی شفیع جاموٹ ریٹرننگ آفیسرکی موجودگی میں اپنےحواریوں اور غنڈوں کے ساتھ ٹھپہ لگواتے رہے ہیں،حلیم عادل شیخ. فوٹو: فائل

DHAKA:
مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر اورپی ایس 129 کے امیدوار حلیم عادل شیخ نے حلقے میں سرعام دھاندلی ۔


لیگی کارکنان اور پولنگ ایجنٹوں پر بہیمانہ تشددکے خلاف پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے حاجی شفیع جاموٹ ریٹرننگ آفیسرکی موجودگی میں اپنے حواریوں اور غنڈوں کے ساتھ ٹھپہ لگواتے رہے ہیں، منع کرنے پر انھوں نے ہمارے کارکنان اور پولنگ ایجنٹوں کو یرغمال بنا کر زدوکوب کیا۔

مسلم لیگ کی ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات سارہ ملک کو حاجی شفیع جاموٹ نے دیوارکے ساتھ لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ غیرقانونی طور پر ٹھپے لگانے کی ویڈیو بنانے پر مسلم لیگ خواتین کی صدر وسابقہ ایم پی اے افشاں علی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اوران کا موبائل اور کیمرا توڑ دیا ،انھوں نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔
Load Next Story