2013 میں جیتنے والے 71 فیصد امیدوار ن لیگ کے پاس ہیں تجزیہ کار

ایاز خان، فہد حسین، جاوید چوہدری و دیگر کی ایکسپریس الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو

حمزہ شہباز کو آسان حلقہ ملا، یاسمین راشد کی ہار حیران کن ہو گی، رانا ثنا،طلال ہار جائیں گے۔ فوٹو: فائل

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2013 میں جیتنے والے 71 فیصد امیدوار ن لیگ کے پاس ہیں۔

تجزیہ کار فہد حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے 126امیدوار 2013 کے انتخابات میں ٹاپ تھری میں آئے۔ انھوں نے ایکسپریس نیوزکی الیکشن ٹرانسمیشن میں میزبان دعاکنول اورجمیل سکھیرااسے گفتگو میں کہا 103 بدستورن لیگ کی ٹکٹ پرلڑرہے ہیں، ان میں سے 92تب کامیاب ہوئے تھے،23میں سے 12پی ٹی آئی،7جیپ اورایک پیپلزپارٹی کے پاس گیا،ن لیگ کے 21امیدوارپہلی بارلڑرہے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کے 133امیدوارہیں،ان میں سے 42ایسے ہیں جو2013ء میں بھی اسی ٹکٹ پرلڑے تھے۔ حمزہ شہبازکی نشست محفوظ ہے،یاسمین راشدکی ہارحیران کن ہوگی۔

گروپ ایڈیٹرایازخان نے کہایہ پراپیگنڈہ تھا کہ پی ٹی آئی نے سارے الیکٹ ایبلز توڑ لیے،این اے 124 لاہورمیں ولیداقبال کولڑنے کاکہاگیامگرانھوں نے انکارکردیاجس کے بعدنعمان قیصر کو ٹکٹ دیاگیا،مجھے لگتاہے ان کان لیگ کے حمزہ شہبازسے کوئی مقابلہ نہیں،این اے 106فیصل آبادمیں نثارجٹ مضبوط ہیں۔


تجزیہ کارجاوید چوہدری نے کہاعمران خان نے ایم این اے یاایم پی ایزپرمشتمل الیکٹ ایبلز کواٹھایا،چیئرمین یاکونسلروغیرہ بدستورن لیگ کے پاس ہیں جس کاآج اسے فائدہ ہوگا۔

تجزیہ کارلطیف چوہدری نے کہا حمزہ شہبازجیتیں گے، گوجرنوالہ سے ن لیگ کوبرتری حاصل ہوگی چاہے ایک نشست کی ہو، میانوالی سے عمران خان کی جیت واضح ہے،راناثنا اللہ مقابلے میں واپس آگئے ہیں،مذہبی ووٹ نے ساتھ دیاتووہ جیت جائیں گے۔

اینکرپرسن عمران خان نے کہاگوجرنوالہ کی 4 نشستوں پرپی ٹی آئی اوردوپرن لیگ مضبوط ہے۔اینکرپرسن رحمان اظہرنے کہاگوجرانوالہ میں عثمان ابراہیم زیادہ مضبوط ہیں،این اے 95میں ن لیگ کے امیدوارعبیداللہ خان کے کزن عمران خان کی مہم چلا رہے ہیں۔ اینکرپرسن منصورعلی خان نے کہااین اے 95 میانوالی میں عمران خان مضبوط ہیں،وہاں کے لوگ کوبہت پیارکرتے ہیں۔

بیرسٹرشہزادالٰہی نے کہااگرلوگوں کولگتاہے ن لیگ حکومت نے کارکردگی دکھائی ہے تواحسن اقبال، خواجہ آصف اورخرم دستگیروغیرہ کوفائدہ ہوگا،راناثناء اللہ متنازع رہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن لوگوں کے ذہن میں ہوگا۔
Load Next Story