لاڑکانہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا 4 افراد زخمی

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس

واقعے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی فوٹو: فائل

پولنگ اسٹیشن کے باہر کریکر دھماکے سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے شاہ محمد پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے سے وہاں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش حملہ، 31 افراد شہید

واضح رہے کہ پولنگ کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
Load Next Story