کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش حملہ 31 افراد شہید

شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی سمیت 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک July 25, 2018
جاں بحق افراد میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں فوٹو: سوشل میڈیا

مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے میں 31 افراد شہید جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا، شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی سمیت 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔



اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں