خیبر پختونخوا میں اے این پی پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا صفایا
4 ڈویژنوں پرتحریک انصاف کو واضح برتری، پشاور کی 11 میں سے 10 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کرلی اور اگلی صوبائی حکومت بنانے کے قابل ہوگئی ہے۔
صوبے کے 7 میں سے چار ڈویژنوں پشاور'مردان'ہزارہ اور کوہاٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 95فیصد نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاو رمیں پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کی 11میں سے 10 نشستیں جیت لی ہیں ۔
ایک نشست جمیعت علماء اسلام کے حصہ میں آئی جبکہ اے این پی ،پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی کوئی بھی نشست نہ جیت سکیں اور پشاور سے ان کاصفایا ہوگیا ۔ پشاور کے حلقہ پی کے ون پر ضیاء اللہ آفریدی ،پی کے 2 پر شوکت علی یوسفزئی ،پی کے 3 پر جاوید نسیم ،پی کے 4 عارف یوسف ،پی کے 5 یاسین خلیل پچیس ہزار ان کے مد مقابل مولانا امان اللہ حقانی نے دو ہزار ووٹ لیے، پی کے 6 پر تحریک انصاف کے فضل الہٰی ،پی کے 7 محمود جان تحریک انصاف، پی کے نو پر تحریک انصاف کے ارباب جہانداد، پی کے 10 سے تحریک انصاف کے شاہ فرمان 3240 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جبکہ اے این پی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی خوشدل خان نے 2675 ،امان اللہ نے 2837 ،پیپلز پارٹی کے غضنفر 1411 ،جماعت اسلامی کے جاوید مومند 1585 ،محمد صدیق 796 اورمولانا حامد گل نے 981 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی کے 11 پر اشتیاق ارمڑ کامیاب ٹھہرے جنھوں نے 13106 ووٹ لیے جب کہ ان کے مقابلے میں جمیعت علماء اسلام کے خالد وقار چمکنی نے 8106 ووٹ لیے ۔ پی کے 8 سے جمعیت علماء اسلام (ف)سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اطلاعات آصف اقبال داؤدزئی نے کامیابی حاصل کی۔