عمران خان کو ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی

الیکشن کمیشن نے ووٹ کی راز داری برقرار نہ رکھنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا


ویب ڈیسک July 25, 2018
عمران خان نے میڈیا اور پولنگ عملے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی فوٹو: رائٹرز

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران انتخابی عمل کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

[poll id="1441"]

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تو ان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، عمران خان نے سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں اور پولنگ عملے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی۔



عمران خان کی جانب سے انتخابی عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ ڈانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر عمران خان کا ووٹ مسترد ہونے کے علاوہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

ووٹ کی راز داری برقرار نہ رکھنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا ہے کہ عمران خان 30 جولائی کو الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہو کر وضاحت دیں۔



دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے براہ راست گفتگو کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں