نواز شریف کو جاگ پنجابی جاگ کے نعرے کا پھل ملا پنجابیوں کی نمائندہ جماعت ن لیگ کو کامیابی مبارک ہو الطاف ح

امیدہے نوازشریف دیگرصوبوں کے غیرپنجابی عوام کے ساتھ بھی برابری کاسلوک کرینگے

دہشتگردجمہوریت کے کھلے دشمن ہیں،قائدمتحدہ،2رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت پراظہارافسوس فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پنجاب سے تعلق رکھنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن)کوالیکشن میں کامیابی پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب سے پنجابیوں کی نمائندہ جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)2013کے الیکشن میں کامیاب ہوئی ہے اور نوازشریف پنجابیوں کے مستندلیڈر قرار پا ئے ہیں۔

میں اس پربھی خوش ہوں کہ جونعرہ نوازشریف نے آج سے20سال قبل لگایاتھاکہ ''جاگ پنجابی جاگ۔۔تیری پگ نوں لگ گیاداغ''،اس فلسفے پروہ ثابت قدمی سے قائم رہے،آج انہیں اس نعرے کاپھل مل گیا،اللہ انہیں الیکشن میں کامیابی اور اس نعرے کاپھل مبارک کرے۔الطاف حسین نے کہاکہ میں دل کی گہرائیوں سے نوازشریف اور تمام پنجابی عوام کومبارکباد پیش کرتاہوں اورامیدکرتاہوں کہ وہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے رہنماکی حیثیت سے باقی ماندہ تین صوبوں کے غیرپنجابی عوام کے ساتھ بھی انصاف،دیانتداری اوربرابری کاسلوک کریں گے۔




تاکہ ملک میں بھائی چارہ فروغ پائے،نفرتوں کاخاتمہ ہو،آپس میں یکجہتی پیداہواورپاکستان ترقی کرے۔ایک اور بیان میں الطاف حسین نے منگھوپیرروڈ پر رینجرزکی گاڑی پرخودکش بم حملے کی سخت مذمت کی ہے اورخود کش حملے میں2رینجرزاہلکاروں کی شہادت اور متعددکے زخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔انھوں نے کہاکہ پولنگ والے دن خودکش بم حملے میں ملوث دہشت گردجمہوریت کے کھلے دشمن ہیں اوراس طرح کی مذموم کاروائیوںمیں وہی شکست خوردہ عناصرملوث ہیں جودہشت گردوں کی حمایت اور انہیں مدد و تعاون فراہم کررہے ہیں ۔

الطاف حسین نے نگراں وزیراعظم میرہزارکھوسو،نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ پولنگ والے دن رینجرزکی گاڑی پرخود کش حملے کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے۔
Load Next Story