برا بھلا کہنے والوں کو معاف کیا بحرانوں سے نمٹنے کیلئے سب کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں نواز شریف

مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے، دعا کریں ہم بیساکھیوں کے بغیر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں

عوامی خدمت کا پھر موقع ملاہے ، نوجوانوں سے کیے گئے سارے وعدے پورے کروں گا،قائد ن لیگ،عوام کا خادم نہیں نوکر بنوں گا،شہباز شریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پھر موقع دیا ہے کہ ہم عوام کی خدمت کر سکیں ۔

اس انتخابی مہم میں عوام کی جو پذیرائی ملی اور جو محبت مجھے نصیب ہوئی ہے اس کا شکریہ اداکرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔ کارکنوں اور ورکروں سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے، دعا کریں ہم بیساکھیوں کے بغیر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں ۔

ہم نے بہت گالیاں سنیں ہمیں بہت برا بھلا کہا گیا مگر میں سب کو معاف کرتا ہوں ۔ میں نے نوجوانوں سے جو وعدے کیے ہیں اللہ نے موقع دیا تو وہ سارے پورے کروں گا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں اور عوام کی زندگی میں آسانی پیدا کریں ۔ میں سب کو معاف کرتا ہوں اور سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں اور ہمیں ایسے کام کرنے چاہئیں کہ جس سے مخلوق خدا راضی ہو جائے ، اللہ خود ہی راضی ہو جائے گا ۔ لوڈشیڈنگ ، غربت ، مہنگائی کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیے ۔ خواہش ہے کہ حکومت بنانے کے لیے کسی سے ووٹ نہ مانگنے پڑیں ۔




انھوں نے کہا کہ اب ہماری توجہ پاکستان کو اس کے پائوں پرکھڑاکرنے پر ہو گی ۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم بنیں گے اور میں عوام کا خادم نہیں نوکر بنوں گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کا ایجنڈا رکھنے والے ہمارے ساتھ آئیں ملکر اس ملک کو منجدھار سے نکالیں گے' اگر ملک میں پہلے تبدیلی آئی ہے تو وہ بھی مسلم لیگ ن لائی اور آئندہ بھی مسلم لیگ ن ہی تبدیلی لائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع ملتا ہے تو سب سے پہلے سب کو ملک کے لیے اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں بدقسمتی سے جو کچھ ہوا ہے وہ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے ' کراچی میں انتخابی عملے کو یرغمال بنایا جانا دھاندلی ہے ، الیکشن کمیشن کو کارروائی کرنی چاہیے ۔ا
Load Next Story