الیکشن میں عوام کی بھرپورشرکت نے مستقبل تابناک بنادیا

اب حکومتیں وہی بنائے گاجوعوام کی خدمت کریگا،نواز شریف نے’’نیشنل چارٹر‘‘تشکیل دیدیا

اب حکومتیں وہی بنائے گاجوعوام کی خدمت کریگا،نواز شریف نے’’نیشنل چارٹر‘‘تشکیل دیدیا. فوٹو اے پی پی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی حکومت اورپنجاب حکومت کیلیے کامیابی جبکہ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا اورپیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے ساتھ ملکرسندھ حکومت کیلیے کامیابی دراصل ملک کے عوام کی جیت ہے، عوام کی بھرپورشرکت نے اس ملک کے جمہوری مستقبل کو تابناک بنادیاہے۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مسلسل اس الیکشن کیلیے بھرپورانداز میں معاونت کی اوران سب قوتوں کی بارہاحوصلہ شکنی کی جوپاکستان کو ایک بارپھرانارکی کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں، میاں نواز شریف نے انتخابات میں بھرپورکامیابی کے بعدجس طرح سے تمام سیاسی قوتوں کو مفاہمت کامثبت پیغام دیاہے بہت حوصلہ افزاء ہے۔




پیپلز پارٹی کے پنجاب میںتمام بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں، 5 سال مرکزی حکومت میں چلنے والی اتحادی جماعتیں جس بری طرح شکست سے دوچارہوئیں، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آئندہ مرکز اورصوبوںمیں حکومتوںکو پہلے دن سے ہی بہت تیزی سے کام کرناہو گا، میاں نواز شریف نے حکومت کرنے کیلئے ''نیشنل چارٹر'' تشکیل دے دیاہے ۔
Load Next Story