پولنگ کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد

پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود تمام افراد ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 25, 2018
کسی بھی ووٹر کوووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، مشاہد حسین فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد کردیا۔

[poll id="1441"]

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولنگ کا وقت مزید بڑھایا جائے۔ خط میں کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن پرلمبی قطاریں ہیں اور پولنگ سست روی کا شکار ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 70 پولنگ کے وقت میں اضافے کا اختیار دیتا ہے۔ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے بھی کہا تھا کہ پولنگ سست روی کا شکار ہے اس لئے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔

سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر غور کے لیے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود تمام افراد ووٹ ڈال سکیں گے۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 6 بجے تک رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں